مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ایف آئی اے نے پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 7 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے دوسرے ممالک بھیجتے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فخر عدیل کے مطابق سیالکوٹ، نارروال اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان سمیع اللہ، ندیم، محمد نذیر، فخر، عباس، عرفان اور خلیل الرحمان کو گرفتا رکیا گیا ہے۔ یہ ساتوں ملزمان پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے دیگر ممالک خاص طور پر ترکی اور یونان بھجواتے تھے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ایف آئی اے نے7 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1886627
آپ کا تبصرہ